WATCH VIDEO OF PAF MILITARY EXERCISE WITH USAF AND RSAF #urduheadline

10


جنگی مشقوں میں حقیقت کے مناظر دیکھنے کو ملیں گے

پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی فوج کا دستہ بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔ مشقوں کا آغاز آج بروز پیر 29 مارچ سے ہو رہا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فوجی مشق ’ایسز میٹ 2021‘ کے نام سے آج سے شروع ہو رہی ہیں، جو 2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔ اس سال ہونے والی کثیر الملکی عسکری مشقوں میں پاکستان ایئرفورس، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ حصہ لیں گی۔

مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ بطور مبصر مشقوں میں شرکت کر رہی ہیں۔ مشقوں کا بنیادی مقصد باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی کرنا ہے۔

پاک فضائیہ ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی یہ اس سال کی پہلی مشقیں ہیں۔ اسی لیے انہیں 2021-1 کا نام دیا گیا ہے۔‘

ترجمان کے مطابق رواں سال میں سعودی اور پاکستانی فضائیہ کی مزید مشترکا مشقیں بھی متوقع ہیں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.