Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 8TH April 2021, SAMAA TV #urduheadline

2


پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 100 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 12 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 86 روپے بڑھ کر 89 ہزار 249 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا دو روز کے دوران 13 ڈالر اضافے کے بعد 1748 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1360 روپے جبکہ 10 گرام 1164.98 روپے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.