Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 6TH April 2021, SAMAA TV #urduheadline

5


پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 4 روز میں مجموعی طور پر 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 450 روپے کمی سے ایک لاکھ 4 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 387 روپے کم ہوکر 89 ہزار 163 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں 4 روز کے دوران مجموعی طور پر سونا فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا جبکہ فی اونس 4 ڈالر مہنگا ہوا۔

پاکستان میں یکم فروری 2021ء کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جبکہ اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے کے بعد 1735 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1360 روپے جبکہ 10 گرام 1164.98 روپے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.