Target is to vaccinate 70 million people this year: Dr Faisal Sultan #urduheadline

7


Faisal Sultan

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 10کروڑ افراد ویکسین کے لیے اہل ہیں جبکہ موجودہ سال 7کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا عمل مربوط حکمت عملی کے ساتھ شروع کیا اور آج سے 40سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع ہو رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ حکومت ویکسین عطیات کی مد میں لے رہی ہے۔ ہم 3کروڑ ویکسینز کے معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک 7کروڑ افراد کی ویکسینیشن کی کر دی جائے گی۔

ویکسین بنانے والی کمپنی گاوی سے گزشتہ سال جولائی سے بات چیت چل رہی تھی اور جون تک ایک کروڑ 90لاکھ سے زاد ویکسین خوراکیں موصول ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا سے 79 افراد جاں بحق ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق 45ہزر 954 افراد کے ٹیسٹ کے گئے جس میں سے 4ہزار 213 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.