Sugar case: Jahangir Tareen granted pre-arrest bail #urduheadline

1


jahangir-khan-tareen

فائل فوٹو

شوگر کیس کے تین مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین نے لاہور کی 2 عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرا لی۔

ہفتہ 3اپریل کو جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین ايڈيشنل سيشن جج حامد حسين کی عدالت میں پیش ہوئے۔

انکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جہانگہر ترین اور انکے بیٹے کے خلاف 2 مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 10 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا۔

چینی بحران:جہانگیر ترین،علی ترین اور شہباز شریف کیخلاف مقدمہ درج

دونوں کیسز میں ضمانت کے بعد جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین بینک کورٹ میں پیش ہوئے۔ بینک کورٹ نے بھی تیسرے مقدمے میں دونوں کی عبوری ضمانت 7 اپریل تک منظور کر لی۔

بینک کورِٹ نے ضمانت کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ 15 نومبر 2020 کو چینی بحران کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین ، ان کے بیٹے علی ترین اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمہ میں پی پی سی کی دفعات 34,109,419,420,468,471 شامل ہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت آر ڈبلیو 47ٹو اور 47تھری کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.