Strict action will be taken against those who take the law into their own hands : Sheikh Rashid #urduheadline

10


کسی کی بھی رہائی کا فیصلہ نہیں ہوا، شیخ رشید

حکومت نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ شيخ رشيد کا کہنا ہے کہ کسی کی بھی رہائی کا فیصلہ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج سے متعلق غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر مذہبی امور سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے، آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذريعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

وزيرداخلہ شيخ رشيد کا کہنا ہے کہ کسی بھی گرفتار شخص کی رہائی کا فيصلہ نہيں ہوا، جلد سب ٹھیک ہوجائے گا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.