وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملاجلا ردعمل دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملاجلا ردعمل دیا گیا۔

جمعہ کو نصف گھنٹے سے زائد دورانیے کی تقریر کے دوران عمران خان کے حامی صارفین نے جہاں ان کے موقف کو سراہتے ہوئے ساتھ دینے کا اعلان کیا وہیں مخالفین مختلف نکات پر تنقید کرتے رہے۔ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کیا گیا۔ خطاب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی ویب سائٹ سے لائیو ٹرانسمیشن کا لنک غیرفعال ہو گیا، جس کے بعد مختلف نجی چینلز سے خطاب نشر کیا گیا۔

عمران خان کی تقریر شروع ہوئی تو ابتدائی لمحات میں جہاں انہوں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار مگر اسے ماننے کا اعلان کیا وہیں مغربی ملکوں میں اپنے طویل عرصہ قیام کا ذکر بھی کیا۔ وزیراعظم کی تقریر کے مختلف حصے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں نے جہاں ان پر تبصرے کیے وہیں تقریر میں دہرائے جانے والے نکات کا بھی خصوصی ذکر کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0