Smart Lockdown imposed 10 areas in Rawalpindi #urduheadline

11


کرونا کیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے 10 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے 27 اپریل تک جاری رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے 10 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 27 اپریل تک رہے گا۔

جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں تکبیر لین، محلہ اڈیالہ، جوڈیشل اپارٹمنٹ، سول لائنز، محلہ گلشن سعید، چکری روڈ، ٹنچ بھاٹہ، لین نمبر 5 پشاور روڈ، ہاشمی کالونی، محلہ لالہ رخ واہ کینٹ، ڈھوک کنیال گجر خان، وارڈ نمبر 9 گجر خان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں یں کاروباری مراکز، دفاتر، ریسٹورنٹس بند رہیں گے، ان علاقوں میں ہر قسم کی آمد و رفت اور تقریبات پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سبزی، کریانہ، میڈیکل اسٹور، بیکریز، تندور اور پیٹرول پمپس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ گوشت اور دودھ کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 10 روز کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کرونا سے انتقال کر چکے ہیں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.