SAMAA – OGRA #urduheadline

4


اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے 38 پیسے فی کلو گرام کمی کردی، نئی قیمت 133.25 روپے ہوگئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق فی کلو قیمت 12.38 روپے کمی سے 133 روپے 25 پیسے ہوگئی۔

مزید جانیے: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا 11.80 کلو کا گھریلو سلنڈر 146.19 روپے سستا ہوکر 1718 سے 1575 روپے کا ہوگیا، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 557 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سلنڈر کی قیمت 6 ہزار 612 روپے سے کم ہوکر 6 ہزار 55 روپے کا ہوگیا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے پورے مہینے کیلئے ہوگا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.