Pakistan’s 8-year-old Fatima Naseem break record after hitting most elbow strikes in a minute #urduheadline

9


فاطمہ کا ریکارڈ کرن اونیال نے4ماہ قبل توڑا تھا

مارشل آرٹ چيمپين فاطمہ نسيم نے ايک منٹ ميں سب سے زيادہ ايلبو اسٹرائيک مارنے کا بھارتی ريکارڈ توڑ ديا۔

فاطمہ نسیم گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں 7سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر ماشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں، فاطمہ کا ریکارڈ کرن اونیال نے 242 کے مقابلے 258 ایلبو اسٹرائیک مار کر توڑ دیا تھا۔

تاہم 4 ماہ بعد ہی فاطمہ نے عالمی ریکارڈ واپس لے لیا۔ 8 سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی خاتون ایتھلیٹ پر اپنی واضح سبقت ثابت کرتے ہوئے ایک منٹ میں 258مرتبہ کے مقابلے میں 272مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کرتے ہوئےریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔

فاطمہ کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان کےلیے گولڈ میڈل جیتناچاہتی ہوں میری خواہش ہے کہ عالمی سطح پر اپنےملک و قوم کا نام روشن کروں۔

فاطمہ نسیم پاکستان کےلیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپین محمد راشد کی صاحبزادی ہیں۔

فاطہ کے والد راشد 60سے زائد عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں جبکہ یہ پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کا 82واں عالمی ریکارڈ ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.