Pakistan reduces local flights by 40% #urduheadline

7


فائل فوٹو

پاکستان نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن محدود کردیا۔ سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں میں 40 فیصد کمی کے ساتھ نیا شیڈول جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق پروازوں میں 40 فیصد کمی کردی گئی، نیا شیڈول 5 مئی سے 20 مئی  تک نافذ العمل رہے گا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کو ہفتے میں کراچی 29، لاہور کیلئے 55 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ اسلام آباد کیلئے 76، پشاور کیلئے 41 پروازیں چلیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر کے باعث کوئٹہ اور فیصل آباد کیلئے پی آئی اے کی کوئی پرواز نہیں چلے گی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 146 مریض انتقال کر گئے۔

اس سے قبل حکومت نے بیرون ملک سے آنیوالی پروازیں بھی 20 فیصد تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.