“Koi Bhooka Na Soye” program in three cities, #urduheadline

3


فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے”کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور،لاہور اور فیصل آباد سے آئندہ ہفتے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جس کےلیے تینوں شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے کام کا آغاز ہوگا۔

فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کے دل میں مستحق افراد کا مقام ہے، اس لیے انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.