Karachi man, wife stage gold robbery to deceive family #urduheadline

0


اہل خانہ نے مقدمہ واپس لے لیا، ملزمان رہا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے میاں بیوی کی جانب سے ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب کردیا۔ گرفتار ملزمان والدین کا 190 تولہ سونا ہڑپ کرنا چاہتے تھے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 20 مارچ کو گھر کے باہر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں اہل خانہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا 190 تولہ سونا گھر کے باہر سے نامعلوم افراد لوٹ کر لے گئے۔

پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ملزمان بغیر اسلحہ دکھائے واردات کررہے ہیں، جس پر پولیس کو شک ہوا اور تفتیش سے اصل صورتحال سامنے آگئی، جیوفینسنگ اور موبائل فون ڈیٹا نے واقعے کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اصغر نے اپنی بیوی اور اس کے کزن کے ساتھ مل کر واردات کا ڈرامہ رچایا تاہم تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم کے والد نے اسے دو سال قبل 190 تولہ سونا حفاظت سے رکھنے کیلئے دیا تھا۔

تفتیش کے مطابق ملزم کے بھائی کی شادی ہونیوالی تھی اس لئے والد نے سونا واپس مانگا لیکن اصغر نے سونا بیچ دیا اور چوری کا ڈرامہ رچا کر والد سے حقیقت چھپانے کی کوشش کی۔

پولیس نے اہل خانہ کی جانب سے کیس واپس لینے پر میاں بیوی کو رہا کردیا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.