It has already been decided that Ramzan would start same day in the country, says Maulana Ashrafi #urduheadline

3


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان کا آغاز وزارت مذہبی امور کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مفتی پوپلزئی ہمارے ساتھ رابطے میں تھے اور ہمارے فیصلے کے مطابق اگر ان کی جانب سے رمضان کے چاند کی شہادت آتی تو اس پر غور کیا جاتا۔

مزید جانیے: رمضان کاچاند نظرآگیا، پاکستان میں کل (بدھ کو) پہلاروزہ ہوگا

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مسجد قاسم علی خان میں ایک روایتی اجلاس ہوا تھا لیکن یہ طے ہوچکا تھا کہ فیصلہ ایک ہی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام علماء کرام  سے مشاورت کی تھی تاہم بعض حضرات کا اعتراض یہ تھا کہ ہماری شہادتوں کو نہیں مانا جاتا لہٰذا یہ طے کیا گیا تھا کہ شہادت کہیں سے بھی آئے اس کو شرعی لحاظ سے دیکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سب نے تسلیم کیا تھا کہ مساجد اور مدارس میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہوا جبکہ اس مرتبہ بھی مساجد کی کمیٹیاں ایس اوپیز پر عملدرآمد کرائیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عبادت کے ساتھ احتیاط بھی کریں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.