INDIA COVID NEWS, VACCINE STARTS FOR YOUNG PEOPLE #urduheadline

7


فائل فوٹوبھارتی حکومت کے اعلان کے بعد نوجوان طبقے کی جانب سے چند گھنٹوں میں 1 کروڑ سے زائد افراد نے ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹریشن کرالی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری تازہ اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم مئی سے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کے اعلان کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد نے خود کو رجسٹر کرالیا ہے۔

حکام کے مطابق 28 اپریل کی شام 4 بجے کو۔وِن ایپ پر رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ہوا اور اب تک 1 کروڑ 70 لاکھ افراد خود کو رجسٹر کرا چکے ہیں۔ رجسٹریشن شروع ہونے کے ابتدائی 3 گھنٹوں یعنی 4 سے 7 بجے کے دوران 38 کروڑ 30 لاکھ اے پی آئی ہٹس درج کی گئیں۔ یعنی 27 لاکھ ہٹس فی منٹ ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ 45 لاکھ ٹیکسٹ میسج کامیابی کے ساتھ ڈلیور ہوئے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آخر تک 45 سال سے اوپر کی آبادی اور طبی عملے کو ہی ویکسین لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بھارت میں 18 سال سے 44 سال کی مجموعی آبادی 59.5 کروڑ کے قریب ہے جب کہ آٹھ ریاستیں اب تک مفت ویکسین دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔

حکومتی حکام کے مطابق دہلی میں 18 سے 44 سال تک کے لوگوں کو ویکسین دینے کے تیسرے مرحلے کی مہم سست رفتاری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے تحت دوسرے امراض سے متاثرہ لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ریاستوں اور نجی مراکز کی جانب سے فراہم کیے گئے اسٹال کی بنیاد پر ویکسین لگوانے کیلئے وقت دیا جائے گا۔

متعدد ریاستوں نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ یکم مئی سے ویکسین دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ کیوں کہ انہیں ویکسین کی کھیپ کا انتظار ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے منصوبے کے تحت سرکاری اور نجی اسپتال اور کارپوریٹ ادارے 18 سال سے اوپر کے افراد کے لیے فی الحال کووی شیلڈ، اور کوویکسین کی 50 فی صد پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

اٹھارہ سے 44 سال تک کے لوگوں کو ویکسین لینے کے لیے مقررہ ایپ پر رجسٹریشن، بکنگ اور اپوائنٹمنٹ لینا ضروری ہو گا۔ کو-وِن ایپ کے علاوہ آروگیہ سیتو پر بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق کرونا کی دوسری لہر کے بعد بڑی تعداد میں کارکن متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وقت پر منصوبوں کی تکمیل ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور باقی کارکنوں پر بہت زیادہ بوجھ بڑھ گیا ہے۔ بنگلورو میں اس بار کرونا مریضوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے پیر سے شہر میں مکمل لاک ڈاون نافذ کر رکھا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین غریبوں کو فوری اور مفت لگائی جائیں، ملک کا ایک بڑا طبقے غربت سے نیچے کی لکیر پر جی رہا ہے، جہاں اموات کا سلسلہ بھی زیادہ ہے۔ ایسے اور دور دراز علاقوں تک وزارت صحت کے حکام خود جائیں اور لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.