- ad -

- ad -

- ad -

Hayley Arceneaux: Cancer survivor joins first all-civilian space mission #urduheadline

- ad -

0 8

- ad -


- ad -

فوٹو: انسٹاگرام

ٹیکنالوجی کے شعبے کی اب ارب پتی شخصیت جیرڈ آئزک مین رواں سال ہڈیوں کے کینسر سے شفایاب ہونے والی ایک نوجوان امریکی خاتون کو خلائی جہاز اسپیس ایکس پر خلائی سفر کے لیے روانہ ہونگے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں بچوں کے کینسر پر ریسرچ کرنے والے اسپتال نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ہیلی آرسی نو نامی خاتون اس ادارے کی سفیر بن کر خلا میں جائیں گی۔

جُوڈ چلڈرن ہاسپٹل کے مطابق ہیلی اب تک کی سب سے کم عمر امریکی کہلائیں گی جو خلا کا سفر کریں گی۔

ہیلی نے بچپن میں کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دی تھی اور ان کے نزدیک خلا کا سفر کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔ آئزک مین کو امید ہے کہ وہ اس مشن سے، سینٹ جُوڈ اسپتال کے لیے 200 سو ملین ڈالر یعنی (20 کروڑ) کے عطیات اکھٹے کر پائیں گے، جس میں سے نصف وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے ایک انٹرویو کے دوران، ہیلی آرسی نو کا کہنا تھا کہ کینسر سے لڑائی نے انہیں خلائی سفر کے لیے تیار کیا۔ کینسر نے انہیں مضبوط بنایا اور شاید اس مرض نے انہیں سکھایا کہ غیر متوقع باتوں کی توقع رکھنی چاہئیے۔

آر سی نو پیشے کے اعتبار سے فزیشن اسسٹنٹ ہیں اور نوجوان مریضوں اور کینسر سے شفایاب ہونے والے دیگر افراد پر ظاہر کرنا چاہتی ہیں کہ اب ستاروں پر کمندیں ڈالنا بھی عام سی بات ہے۔

#urduheadline



.

- ad -

- ad -

- ad -

Leave A Reply

Your email address will not be published.