- ad -

- ad -

- ad -

Forces kills terrorist involved in Mir Ali attack on aid workers, ISPR #urduheadline

- ad -

0 8

- ad -


- ad -

فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد میر علی میں 4 خواتین سماجی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈر حسن عرف سجنا مارا گیا۔

مزید جانیے: وزیرستان میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،4 خواتین قتل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حسن گزشتہ روز میر علی میں گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 خواتین سماجی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور پر امن شہریوں پر دھماکا خیز مواد سے حملوں، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشت گردوں کو بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

#urduheadline



.

- ad -

- ad -

- ad -

Leave A Reply

Your email address will not be published.