EASTER CELEBRATION ACROSS THE WORLD WITH COVID SOPs #urduheadline

5


پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے۔ پوپ فرانسس کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک نیا آغاز ہمیشہ ممکن ہوتا ہے کیوں کہ انسان کی تمام تر ناکامیوں کے باوجود خدا پھر سے نئی زندگی دے سکتا ہے۔

پاپ فرانسس کا بیان

ویٹی کن سٹی میں مسیحی کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسنس نے ایسٹر کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایک نیا آغاز ہمیشہ ممکن ہوتا ہے کیوں کہ انسان کی تمام تر ناکامیوں کے باوجود خدا پھر سے نئی زندگی دے سکتا ہے۔

پاپ فرانسس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوٹے دلوں سے فن تخلیق ہو سکتا ہے۔ انسانیت کی باقیات سے تاریخ رقم کی جاسکتی ہے۔ کرونا وائرس سے آئیں تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہتے پناہ گزینوں، غریبوں اور پسماندہ طبقوں کے دکھ درد کو سمجھنا چاہیئے۔ ان کی مشکلات کو سمجھیں۔ پوپ فرانسز نے لوگوں کو موت کے دنوں ميں زندگی کے پيغمبر بننے اور مخير حضرات سے غربا کی مدد کی اپيل کی۔

نوٹ: پاپ فرانسس کے مکمل خطاب کو پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

موجودہ صورت حال کے تناظر میں ویٹی کن سٹی میں سخت ایس او پیز کے تحت ایسٹر تقریب ہوئی۔ جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پاکستان میں ہونے والی خصوصی عائیہ تقریبات میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وزیراعظم پاکستان کا پیغام

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی گئی ہے۔ وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کو خوشی بھرا ایسٹر مبارک ہو۔

عالمی وبا کے باعث دنیا بھر کے متعدد گرجا گھروں میں اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ایسٹر کے موقع پر چرچ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو عبادات آن لائن کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

کئی گرجا گھروں ميں پادريوں نے کيمرے کے سامنے کھڑے ہو کر خطبات ديئے، جس سے متعدد افراد آن لائن مستفيد ہو ئے۔ کچھ گرجا گھروں نے ايسے افراد کی تصاوير نشتوں پر لگائيں جو تقريب ميں شرکت نہيں کرسکے۔

ایسٹر پر سجے ہوئے انڈوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ مسیحاؤں کے نزدیک سجے ہوئے انڈے ایک نئی زندگی کی علامت ہوتے ہیں۔Pope Francis prays before the Easter fire in St. Peter's Basilica on April 3, 2021. / Vatican Media/CNA

گڈ فرائیڈے ایسٹر سے 2 روز قبل منایا جاتا ہے۔ عیسائی عقیدے کے مطابق اس دن حضرت عیسٰی کو مصلوب کیا گیا تھا، جب کہ ایسٹر سنڈے وہ دن ہے کہ جب انہیں دوبارہ زندہ کیا گیا تھا۔ ایسٹر ایک نئی زندگی کا جشن ہے۔ اس سال ایسٹر کا تہوار 4 اپریل کو منایا جا رہا ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.