Babar Azam achieves new record in ODI #urduheadline

3


Babar-Azam

فوٹو: پی سی بی

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے تاریخ میں 13 سنچریاں بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

بابراعظم نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سرانجام دیا۔ انہوں نے 17 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو 3وکٹوں سے میچ جتوایا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے 76 اننگز میں 13 سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل 13 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے 83 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 86 اننگز میں 13 سنچریاں بنائی تھیں۔

بابر اعظم اس وقت آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.