Ayesha Suicide Case: Court refuses to grant bail to husband #urduheadline

1


فوٹو: بی بی سی

بھارتی شہر احمدآباد میں شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے جہیز اور رقم کے مسلسل مطالبے سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرنے والی 23سالہ عائشہ کے کیس میں احمد آباد سیشن کورٹ نے شوہر عارف خان کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی نظر میں الزامات صحیح لگ رہے ہیں، خودکشی کا یہ واقعہ ہندوستانی معاشرے کا بدنما داغ ہے۔

عائشہ نے خودکشی سے قبل خط میں لکھاتھا کہ ’ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، تم نے مجھ پرغلط الزام لگایا، میرا نام کسی غیر کے ساتھ جوڑا، مجھے چار چار دنوں تک بھوکا رکھا، مجھے پریشان کیا، جو میں نے نہیں کیا اس کی مجھے سزا دی‘۔

بھارت:عائشہ خودکشی کیس میں پیش رفت،دلدوز انکشافات

احمدآباد پولیس نے اپنی بیوی کو خودکشی پر مجبور کرنے سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیے گئے عائشہ کے شوہر عارف خان کو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا جس کے بعد ملزم کو جیل منقتل کردیا گیا تھا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.