قضا سے آنکھ لڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ کامیڈین اور پنجابی اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے۔

مشہور پنجابی کامیڈین اور اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے۔معروف اداکار اور کامیڈین چالیس سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے معروف اداکار جگر کے عارضے میں مبتلا تھے جو کہ بعد ازاں شدہ اختیار کرگیا اور اداکار کی موت کا سبب بنا۔معروف اداکار 1976 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور انیس سو نوے سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
انہوں نے فنی میدان میں اپنی واپسی کا آغاز 2014 میں سلاخیں فلم سے۔اداکار کو اپنی علالت کے باوجود لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے اور خوشیاں تقسیم کرتے رہے۔ان کے لواحقین میں ان کا ایک بیٹا جنید اور دو بیٹیاں صفا اور مروا شامل ہیں۔