جنرل قمر جاوید باجوہ کے مطابق کیا واقعی فوج غیر سیاسی ہے؟؟؟

جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی چھ سالہ مدت ملازمت سے 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کے مطابق کیا واقعی فوج غیر سیاسی ہے؟؟؟

پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی میں اپنی 44 سالہ مدت ملازمت اور بطور آرمی چیف 6سالہ دورانیہ مکمل کرنے کے بعد 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہورہے ہیں۔انہوں نے 30 نومبر کو یوم دفاع کی تقریب سے بطور آرمی چیف اپنا آخری خطاب کیا.

جس میں ان کا کہنا تھا کہ فوج پچھلے ستر سال سے سے سیاست میں مداخلت کرتی رہی ہے جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم بحیثیت ایک فوجی ادارہ سیاست میں کسی صورت بھی مداخلت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی کردار پر پر مختلف سیاسی جماعتوں نے فوج کو کبھی نیوٹرل تو کبھی سلیکٹیڈ تو کبھی جانور جیسے نازیبا القابات سے تشبیہ دی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا ہم نے پاکستان کے استحکام کی خاطر یہ سب کچھ صبر سے برداشت کیا لیکن اس صبر کی بھی ایک حد ہے۔

انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر ر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر تحریک چلائی گئی۔ان کا کہنا تھا پاک فوج اس قسم کے تمام بیانیوں سے نمٹنے کے لئے حالات اور وسائل رکھتی ہے لیکن ملک ملک کے وسیع تر مفاد میں خاموش رہنا مناسب تھا اسی لیے ہم نے اسی پر عمل کیا۔