پاکستان کرکٹ بورڈ کے بد انتظامیاں۔۔۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز کا کا پہلا میچ جو کہ یہ کم سے راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے آج اس پر شائقین کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پر خاصے برہم نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ اتنے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پچ کی حالت بالکل محلے کی سطح پر کھیلے جانے والے کرکٹ کی طرح تھی۔ڈی-آر-ایس ایسا سسٹم جو کہ تھرڈ امپائر اور گراؤنڈ میں موجود امپائر کے درمیان ریویو لینے کے لئے اور فیصلہ کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں تھا۔
گراؤنڈ میں میں کرسیاں بھی عارضی طور پر کسی ٹینٹ سروس والے سے لے کر لگائی گئی تھی ان کا کہنا تھاپی-سی-بی نے اس ٹیسٹ سیریز کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی اور نہ ہی کوئی اسی لیول کے مطابق انتظامات نظر آئے۔شائقین کرکٹ انٹرنیٹ پر رمیز راجہ کو کافی آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آخر رمیز راجہ کس چیز کی تنخواہ لیتے ہیں وہ خود ایک سابق کھلاڑی رہ چکے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس سیریز کی کیا اہمیت ہے اور کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں کس لیول کے انتظامات ہونے چاہئیں۔