نواز شریف کا دورہ امریکہ کی وجہ علاج یا سیر و سیاحت؟؟؟

نوازشریف اپنی فیملی کے ساتھ 10 روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہیں۔

نواز شریف کا دورہ امریکہ کی وجہ علاج یا سیر و سیاحت؟؟؟

پاکستان مسلم لیگ نون کے سپریم لیڈر محمد نواز شریف جو کے تین سال سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں اور پاکستانی عدالتوں سے میڈیکل پر استثنیٰ حاصل کیا ہے۔انہوں نے عدالت میں جواب جمع کرایا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سفر نہیں کر سکتے۔

لیکن آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ نون کے سپریم لیڈر کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اس ریسٹورنٹ میں اپنے بیٹے کے ساتھ فیملی ماحول انجوائے کر رہے ہیں۔اس پر یہ سوال ذہن میں آتا ہے کیا نواز شریف کو ڈاکٹر نے صرف پاکستان کے سفر سے منع کیا ہے؟؟؟یا پھر سابق وزیراعظم جان بوجھ کر پاکستان کے آئین و قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور پاکستان کے عدلیہ کی بے بسی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں؟؟؟

اس وقت پاکستان میں ان کے بھائی شہباز شریف موجودہ وزیر اعظم ہیں جنہوں نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ بھی جاری کردیا ہے۔صفات پاسپورٹ کا مطلب جب نوازشریف کو تمام سہولیات و مراعات حاصل ہوگی جو کسی بھی صدر وزیراعظم آرمی چیف یا گریڈ 21 کے اعلی افسر کو میسر ہوتی ہیں۔انہیں صفات ہیں پاسپورٹ کی بنا پر بہت سارے قوانین سے استثنیٰ حاصل ہو گا 

اب سوال یہ اٹھتا ہے کیا ایسے شخص کو جو پاکستان کے آئین و قانون کو نہ مانتا ہو پاکستان کی عدالتوں میں واضح طور پر جھوٹ بولتا ہوں اس کو سفارتی پاسپورٹ دینا کون سا حب الوطنی کا معیار ہے؟؟؟

اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد کمنٹ میں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے۔