مورگن فری مین کا قبول اسلام ایک افواہ یا حقیقت؟؟؟

ہالی وڈ کے مشہور اداکار کار فری مین نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔مورگن فری مین کے مداح ان پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔کیونکہ اکثر ہالی ووڈ اور انٹرنیشنل اداکاروں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نام پر تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ان کا کہنا تھا اس تقریب میں عائد کی جانے والی پابندی انسانی حقوق کے سخت خلاف ورزی ہیں اور اور مورگن فری مین نے ان میں شرکت کرکے اپنے مداحوں کا دل دکھایا ہے۔

اکثر یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ مورگن فری مین نے اسلام قبول کر لیا ہے۔تاہم مورگن فری مین نے اس بات پر کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا نہ ہی اس کی تصدیق کی ہے نہ ہی اس کی تردید کی ہے۔