نئے منتخب جنرل عاصم منیر کے ساتھ موجود شخص محسن بیگ کون ہے؟؟؟
جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ عہدہ سنبھالنے والے جرنل عاصم منیر کی ایک شخص کے ساتھ تصاویر گردش کر رہی ہیں۔
جنرل عاصم منیر کی ٹوئٹر پر ایک شخص کے ساتھ تصاویر نے صارفین کو کو کافی حیران کیا ہے۔ٹوئٹر صارفین سوال کر رہے ہیں کہ نئے منتخب ہونے والے جنرل کے ساتھ اتنی خوشگوار موڈ میں آخر یہ شخص کون ہے۔
اسی اس کا نام محسن بیگ ہے جو کہ پاکستان کے سینئر صحافی اور روزنامہ جناح اخبار کے چیف ایڈیٹر ہیں۔محسن بیگ 2013 سے 2019 تک عمران خان کے سب سے قریبی ساتھی اور رازدار سمجھے جاتے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض حلقوں کا خیال ہے عمران خان کو اقتدار میں لانے میں موحسن بیگ کا بڑا ہاتھ ہے۔
دسمبر 2021 میں موسمبی گوری عمران خان کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے جس کے بعد عمران خان کے خلاف انہوں نے سلیم صافی کو ایک دھواں دھار انٹرویو دیا اور عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔اسی انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں محسن بیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی۔
2022 میں ایف آئی اے نے محسن بھائی کو گرفتار کرلیا انہوں نے محسن بیگ کو وفاقی وزیر مراد سعید کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔محسن بیگ نے گرفتاری کے لیے آنے والی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی تھی اور پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
محسن بیگ کے خفیہ ایجنسیوں سے روابط بتائے جاتے ہیں۔ان کو جوڑ توڑ کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے اگر عمران خان ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے سیاست کا کہتے ہیں میں ایک صحافی ہونے کے ناطے کیوں نہیں میرا تو کام ہی شعبہ ہی سیاست سے منسلک ہے۔