مایا علی کیوں ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں؟؟؟

پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی آجکل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

مایا علی کیوں ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں؟؟؟
مایا علی کیوں ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں؟؟؟

مریم تنویر جو کے شعبے انڈسٹری میں مایا علی کی عرفیت سے جانی جاتی ہیں  انہوں نے در شہوار،اک نئی سنڈریلا،عون اور زارا اور بعد میں انہیں من مائل سے شہرت ملی اور انہوں نے دیگر ڈراموں میں کام کیا۔

مایا علی کے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے کی وجہ ان کا ایک متنازعہ بیان ہے جو کہ انہوں نے یوم دفاع کی  تقریب کی کمپیرنگ کرتے ہوئے دیا۔اس پر ان کے مداحوں نے اور پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی ورکرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔کمپیئرنگ کے دوران مایا علی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو منتخب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں جب بھی آپ کا ذکر ہوگا ہمیشہ آپ کو دنیا کی مشکل ترین جنگ لڑنے والے سپاہ سالار میں یاد رکھا جائے گا۔

اس پر ٹوئٹر صارفین کافی برہم نظر آئے اور کچھ نے تو اچھی خاصی پھلجھڑیاں چھوڑیں۔ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا بی بی جنگ انہوں نے جیتی ہے وہ ہمیں بھی بتا دو تا کہ ہماری معلومات میں اضافہ ہو کچھ کا کہنا تھا کہ بیچاری نے صرف وہی بولا جو اسے پڑھنے کے لئے دیا گیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ نون کی سپوٹر ہے اسی لیے ایسا کر رہی ہے۔