کیا مانچسٹریونائیٹڈ یہ ورلڈکپ رونالڈو کے بغیر کھیلے گی؟؟
مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسچن رونالڈو کے ساتھ ہونے والا معاہدہ منسوخ کردیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے دیے گئے ایک انٹرویو میں جس میں انہوں نے اپنے ٹیم کوچ اور ٹیم کے مالک پر سخت تنقید کی ہے۔جس کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کر دیا۔
معاہدے کو دونوں پارٹیوں کی باہمی رضامندی سے منسوخ کیا گیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے رونالڈو کو 346 میچوں میں شامل ہونے اور 145 گول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے رونالڈو اور ان کے خاندان اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رونالڈو نے بھی اپنے پیغام میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا اور انہیں اچھے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا ان کے مداح اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے اور ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مداحوں پر ہمیشہ فخر رہے گا۔