مٹ گیا ہوں فنا ہو گیا ہوں میں مہاتیر محمد کو شکست ہوگئی۔

مٹ گیا ہوں فنا ہو گیا ہوں میں مہاتیر محمد کو شکست ہوگئی۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم سیاستدان،ادیب اور  ڈاکٹر مہاتیر محمد کو کو اپنے 75 سالہ سیاسی کیرئیر میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مہاتیر محمد نے اس سے پہلے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا لیکن بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی انتخابی نشست کا دفاع کریں گے انہوں نے نومبر کو ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات حصہ لیا جس میں مہاتیر محمد اپنی 75 سالہ سیاسی کیرئیر میں پہلی مرتبہ شکست کھا گئے۔

اس سے پہلے مہاتیر محمد 1981 سے2003 تک اور اس کے بعد 2018 سے 2020 تک ملائشیا کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔اس طرح انہوں نے کل 24 سال کا عرصہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا۔اس سے پہلے وہ نائب وزیراعظم اور مختلف وزارتوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

مہاتیر محمد کی زندگی 75 سالہ سیاسی سفر پر محیط ہے۔مہاتیر محمد کو تیسری دنیا کا حامی اسلام دوست دوست کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں۔اور دنیا ان کے اس کردار کو تسلیم کرتی ہے۔مہاتیر محمد کو مغرب مخالف اور ان کی پالیسیوں کا سب سے بڑا ناقد سمجھا جاتا ہے۔ملائیشیا میں مہاتیر محمد نے اسلام کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

مہاتیر محمد کے پہلے دور حکومت میں ملائیشیا نے تیزی سے ترقی کی۔انہوں نے ملائشیا کی صنعت از ہر میدان کو جدید خطوط پر استوار کیا۔انہوں نے ملائیشیا میں تجارت کے فروغ کے لیے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات بنائے۔مہاتیر محمد نے ادبی ذوق رکھنے کی وجہ سے بیس سے زائد کتابیں لکھیں۔