کراچی ڈیفنس میں میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پر۔

کراچی ڈیفنس میں ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کرنے پر ڈرائیور نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

کراچی ڈیفنس میں میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پر۔

موٹر سائیکل پر سوار دو پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا جس کے ڈرائیور نے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو شہید کر دیا جبکہ دوسرا اہلکار ان کے حملے سے محفوظ رہا۔

کراچی پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم جس کا نام خرم نثار ہے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے کہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا جائے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہونے پائے۔

ملزم کے خلاف کلفٹن پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔