جگن کاظم کی شاندار قدم اٹھا کر مثال قائم کر دی۔۔۔

پاکستان کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ جگن کاظم نے مارننگ ایٹ ہوم پی ٹی وی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء کو بلا کر ایک مثال قائم کر دی۔

جگن کاظم کی شاندار قدم اٹھا کر مثال قائم کر دی۔۔۔

مارننگ شو میں ناچ گانا  فیشن نت نئے خوبصورتی کے ٹوٹکے ایک رواج بنتا جا رہا ہے۔گزشتہ روز مشہور مارننگ شو ہوس ندا یاسر نے ایک ڈانس گرل کو اپنے شو میں بلاکر اس کو رول ماڈل کرمے طور پر پیش کیا اور ان کی خوبیاں گنوانے کی کوشش کی۔

جبکہ انہی دنوں میڈیکل کے ایک طالب علم جو کہ حافظ بھی ہیں ڈاکٹر ولید ملک نے میڈیکل کے میدان میں 29 گولڈ میڈل حاصل کیے۔اس موقع پر عوام نے خاصی تنقید کی کے مارننگ شو میں ایسے نوجوانوں کو رول ماڈل کے طور پر دکھانے کے بجائے ہم اپنی نوجوان نسل کو کیا ناچ گانے کا کلچر دینے جا رہے ہیں؟؟؟

آج پاکستان ٹیلی ویژن پر مارننگ ایٹ ہوم میں جگن کاظم نے ڈاکٹر ولید ملک کو مدعو کرکے دیگر مارننگ شوز کے لئے ایک شاندار مثال قائم کی اور انہیں پاکستان کے نیشنل ٹی وی چینل پر نوجوانوں کے لئے بطور رول ماڈل پیش کیا۔ڈاکٹر ولید ملک ملک کا کہنا تھا تھا کہ ان کی اس کامیابی میں ان کے تمام دوست رشتے دار اساتذہ کا بھرپور ہاتھ ہے ۔ڈاکٹر ولید ملک نے پاکستان ٹیلی ویژن اور جوگن کاظم کا پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے پر اچھے الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔