معروف پاکستانی کامیڈین اور اداکارہ اسماعیل تارا انتقال کر گئے ۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

اسماعیل تارا جنہوں نے نے پی ٹی وی پر "ففٹی ففٹی شو" سے عروج حاصل کیا گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے آج تہتر برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

انہیں متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ان کے کیریئر پر پر بلبلے ڈرامہ ،جن کی آئے گی بارات,ڈنکی راجہ کا کردار،  نادانیاں ،چوکی نمبر 420، ربڑ بینڈ، یہ زندگی ہے، نمک پارے، برفی لڈو، اور بہت سے ٹی وی ڈرامے اور فلمیں شامل ہیں۔

ان کی وفات پر پاکستان کے نامور اداکاروں اور سرحد رہنے والے اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی نژاد بھارتی اداکار عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک بہترین انسان بہترین اداکار اور ایک نایاب کامیڈین کھو دیا ہے۔