ٹک ٹک کے نام سے پہچانے جانے والے افتخار احمد کی دھواں دار اننگز۔۔۔
ابو ظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ یا جسے ابوظہبی لیگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا چھٹا آڈیشن ہو رہا ہے۔

2017 میں شجاع الملک جو کہ ٹین سپورٹس کے مالک ہیں انہوں نے ٹی ٹین لیگ کی بنیاد رکھی جس کا دورانیہ 90 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے یہ کھیل دس اوور پر مشتمل ہوتا ہے جیسا کہ اپنے نام سے بھی ظاہر ہے۔
اس میں تقریبا تمام ممالک کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اب تک اس کے پانچ آڈیشن ہوچکے ہیں اور چھٹے ایڈیشن 2022 ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستانی اسپنر اور بیٹسمین افتخار احمد جنہیں ٹک ٹک نمبر دو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے ابوظہبی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 30 گیندوں پر 83 رنز بناتے ہوئے وہ ناٹ آؤٹ رہے ہے۔
ایک انٹرویو میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیم میں یہی رول دیا جاتا ہے کہ زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر کے کھیلیں اور ٹیم پر دباؤ کو کم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو ہر رول میں سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ ہر قسم کی مثبت تنقید کا بہتر طریقے سے جواب دینے کے لیے بھی تیار ہیں ہیں۔