پاکستان میں گوگل ایپ کی سروسز کیوں معطل کی گئی؟؟؟

پاکستان میں حکومتی دعوؤں کے باوجود تا حال گوگل کو ادائیگی نہ کی جاسکی۔۔۔

پاکستان میں گوگل ایپ کی سروسز کیوں معطل کی گئی؟؟؟

گوگل گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ڈائریکٹ کیئریر بلنگ کی پیمنٹ روک دینے کی وجہ سے پاکستان میں پیڈ سروس والی ایپ بند کر دی جائیں گی۔۔۔جس پر کاروباری حضرات اور عوام نے خاص احتجاج کیا اور پریشانی کا اظہار کیا۔کیونکہ بہت سارے لوگ پاکستان میں اپنے لوکل پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ایپ خریدتے ہیں اور انہیں اپنے کاروبار یا کام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔۔گوگل کے اس اعلان کے بعد تمام صارفین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔۔

کیونکہ اب اگر اگر پیڈ ایپ استعمال کرنی ہوگی تو صارف کو پہلے ایک بینک اکاونٹ بنوانا ہو گا اور ایک ڈیبٹ کارڈ بنوانا ہو گا اس کے بعد ہی آپ استعمال کر سکیں گے۔تاہم آئی ٹی کے وزیر نے اس معاملے پر اپنا موقف دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی معمول کے مطابق کرنے پر راضی ہو گئی ہے اور پاکستان میں سروس بند نہیں ہوگی۔لیکن آج گوگل نے پاکستان میں تمام سروسز بند کر دیں اور صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔