قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں جاپانیوں کا شاندار اخلاقی اقدار کا مظاہرہ ۔

فٹبال ورلڈ کپ کے میچ کے بعد شائقین نے اسٹیڈیم میں کوڑا کرکٹ کھانے پینے کی چیزیں کھانے کے بعد وہیں پھینک دیا۔

جاپانی قوم اپنی شاندار اقتدار کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔گھر میں داخل ہونے سے پہلے جوتے دروازے پر اتار دینا بیمار ہونے کی صورت میں منہ ڈھانپ لینا جھک کر سلام کرنا جاپانیوں کی روایات میں شامل ہے۔

جاپانیوں کو دنیا میں اصول پسند اور وقت کی قدر دان قوم کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس کا عملی مظاہرہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران دیکھنے میں آیا جب تمام جاپانی میچ کے اختتام کے بعد ،عملے کے ہونے کے باوجود  صفائی کر رہے تھے ان کا کہنا تھا جاپانی قوم کبھی بھی اپنے پیچھے کچرا نہیں چھوڑتی ان کا کہنا تھا ہم جاپانی جہاں بھی جاتے ہیں اس جگہ کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔