فیروز خان پھر سے ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئے۔۔۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان انٹرنیٹ پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔۔

فیروز خان پھر سے ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئے۔۔۔

اداکار فیروز خان اور علیزے علی کی شادی کے بعد ان کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔ذاتی تنازعات کی بنیاد پر علیزے اور فیروز خان میں علیحدگی ہوگئی۔جس کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ نے فیروز خان پر ذہنی و جسمانی تشدد کرنے کے الزامات لگائے۔

فلم انڈسٹری کے بعد فنکاروں  نے فیروز خان کی اہلیہ کا ساتھ دیا اور انہوں نے فیروز خان کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔فیروز خان نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ  کر رکھا ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے بھی فیروز خان پر کی دعوی دائر کر رکھی ہیں۔

پاکستان کے مختلف خواتین اداکاروں نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اداکار عائشہ عمر کے ساتھ آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل پر ایک حبس ڈرامے میں کام کر رہے ہیں۔کل رات  ڈرامے کی ایک انتہائی جذباتی ایپیسوڈ نشر کی گئی جس میں عائشہ عمر کو کو ڈرامے میں فیروز خان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کرتے دکھایا گیا۔اس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے فیروز خان کی حمایت شروع کر دی ان کا کہنا تھا فیروز خان نے بھلے وہ اصل زندگی ہو یا آن سکرین ہمیشہ سے عورتوں کی طرف سے ایک برے سلوک کا سامنا کیا ہے ہے۔

فیروز خان کو لکس سٹائل ایوارڈ میں میں نامزد کیا گیا اور ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا یہ ایوارڈ ان کی بہن حمیمہ ملک نے ان کی طرف سے وصول کیا۔فیروز خان  آج کل انٹرنیٹ کا ہاٹ ڈسکشن موضوع بنے ہوئے ہیں۔