جعلی‘ امریکی ایجنٹ کا پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کا دعویٰ

جعلی‘ امریکی ایجنٹ کا پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کا دعویٰ

جعلی‘ امریکی ایجنٹ کا پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کا دعویٰ

مریکہ میں خود کو فیڈرل سکیورٹی کے اہلکار ظاہر کرنے والے گرفتار دو افراد میں سے ایک نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے اپنے تعلقات کا دعویٰ کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو فیڈرل پراسیکیوٹر نے جج کو بتایا کہ گرفتار ہونے والا یہ شخص صدر جو بائیڈن کی سیکیورٹی پر مامور خفیہ پولیس تک رسائی کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکہ کے جسٹس ڈپارٹمنٹ کے اٹارنی جوشوا روتھسٹین نے جج سے استدعا کی وہ 40 سالہ آریان طاہرزادہ اور 35 سالہ حیدر علی کو رہا نہ کریں۔ ان دونوں افراد کے بارے میں حکام نے دعویٰ کیا کہ وہ خود کو غلط طور پر ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشن کے اہلکار کے طور پر ظاہر کر رہے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0