انگلینڈ کی ٹیم 3 ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جو کہ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اس سے پہلے ایک سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے اس میچ کے متاثر ہونے کا خطرہ تھا تاہم اب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میں یکم دسمبر سے وقت پر راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے انگلش ٹیم کے کھلاڑی 27 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔انگلش ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری اور فائنل ٹیسٹ میچ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شائقین کرکٹ نے پاکستان میں میں انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں میدان آباد ہوں گے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والی سیریز ہمارے لیے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں تمام کھلاڑی بہت پرجوش ہیں۔امام الحق کا کہنا تھا بابراعظم ساری ٹیم کو ساتھ لے کر بہترین طریقے سے قیادت کر رہے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں جو کہ ٹیم کی کے لئے ایک خوش آئند بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر کھیل پیش کرنے کے بجائے ہم جب بھی میدان میں اترتے ہیں تو ایک ٹیم کے طور پر کھیلتے ہیں اور ہر ایک بطور ٹیم اپنا حصہ شامل کرتا ہے۔