کیا پاکستان قبل از وقت انتخابات کا متحمل ہے؟؟؟

پاکستان تحریک انصاف قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

کیا پاکستان قبل از وقت انتخابات کا متحمل ہے؟؟؟

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کا وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ بالکل بھی پورا نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کا کہنا تھا اس کی کئی وجوہات ہیں سب سے اہم اور بڑی وجہ ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی ہے سندھ اور بلوچستان مکمل طور پر سیلاب سے تباہ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ان صوبوں میں سڑکیں ہسپتال سکول گھر مساجد گھر ضرورت زندگی کی تمام چیزیں تقریبا 80 فیصد تباہ ہوچکی ہیں جنھیں نئے سرے سے تعمیر کرنا ہوگا ان صوبوں کے اکثر اضلاع میں ابھی تک پانی موجود ہے جس کی نکاسی کا انتظام کرنا ہے حکومت انتخابات کا اعلان کرکے ملک کو خانہ جنگی اور بدامنی کی طرف نہیں دھکیل سکتی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کو پارلیمانی لیڈر کے طور پر سوچنا ہوگا  اور پارلیمان میں آ کر بیٹھیں ملک کے مسائل کو مل جل کر حل کرنے کے لیے اپنی رائے پیش کریں ان کا کہنا تھا اس وقت عوامی مسائل ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں۔