حافظ ڈاکٹر ولید ملک کون ہیں ؟؟اور 29 گولڈ میڈل کی کہانی کیا ہے؟؟

ڈاکٹری کے میدان میں 29 گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طالبعلم ڈاکٹر ولید ملک نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔۔۔۔

حافظ ڈاکٹر ولید ملک کون ہیں ؟؟اور 29 گولڈ میڈل کی کہانی کیا ہے؟؟

ایک باہمت نوجوان نے ثابت کرکے دکھایا کہ اگر انسان کوئی بھی کام کرنا چاہے تو اس کے لئے نا ممکن نہیں۔۔انہوں نے میڈیکل کہ میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔۔گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے میڈیکل کانووکیشن میں جہاں وزیر صحت یاسمین راشد مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھیں۔

طالب علموں کو ان کی کی تعلیمی دورانیہ مکمل ہونے پر فخریہ اسناد سے نوازا گیا۔جن میں ڈاکٹر ولید ملک بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر ولید ملک نے قرآن پاک حفظ کیا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا وہ تعلیم میں اللہ کے فضل سے شروع سے ہی اچھے رہے ہیں لیکن وہ بورڈ میں کوئی نمایاں پوزیشن حاصل نہیں کرسکے لیکن میڈیکل فیلڈ میں آنے کے بعد ان کا ارادہ تھا کہ وہ اپنا پچھلا بہترین تعلیمی ریکارڈ برقرار رکھیں گے اور محنت کریں گے۔

ان کے بھائی  بھی ڈاکٹر کے میدان سے وابستہ ہیں۔کھیلوں سے متعلق ان کا کہنا تھا وہ کھیل دیکھنے کی حد تک شوقین ہیں ان کے پاس عملی طور پر حصہ لینے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہوتا۔۔۔سوشل میڈیا پر شہرت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کہ مثبت اور منفی دونوں پہلو ہیں آج انہوں نے سوشل میڈیا کے مثبت پہلو کا استعمال دیکھا اور وہ امید کرتے ہیں کہ نوجوان نسل پر سوشل میڈیا کو مثبت طور پر ہی استعمال کرے گی۔

ڈاکٹر ولید ملک کا کہنا تھا کہ یہ شہرت ایک خواب کی طرح ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک کم گو انسان ہیں اور اس صورتحال سے انہیں نمٹا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے۔۔۔اپنی کامیابی اب انہوں نے اپنے والدین کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس کامیابی میں ان کے ماں باپ بہن بھائی دوستوں اور اساتذہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے وہ ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔