کیاعمران خان 26 نومبر 2022 کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے؟

کیاعمران خان 26 نومبر 2022 کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے؟

عمران خان کے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے کیے گئے  خطاب پر وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ نون کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس لانگ مارچ کا انجام بھی 2014 کے دھرنے کی طرح ہوگا۔عمران خان نے 2014 کے دھرنے کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اوئے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کردی۔عمران خان کا کہنا تھا تھا وہ وقت آن پہنچا ہے قوم اپنی حقیقی آزادی کے لیے اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرے۔

اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت تبدیل کرنے کی سازش میں ملوث نہ ہو لیکن اسٹیبلشمنٹ کے پاس اتنے اختیارات تھے کہ جب غیر ملکی طاقتیں حکومت کو کو تبدیل کر رہی تھی پیسے کا استعمال کرکے تو اسٹیبلشمنٹ اسے روک سکتی تھی۔

اب دیکھئے کہ مریم اورنگزیب کی یہ پیش گوئی کس حدتک سچ ثابت ہوتی ہے؟؟ اپنی رائے سے کمنٹ میں ضرور آگاہ کیجئے۔