26 نومبر بروز ہفتہ تحریک انصاف کا راولپنڈی میں پاور شو
تحریک انصاف کی جماعت نے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں کل راولپنڈی میں ایک پاور شو کا مظاہرہ کیا۔

عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچے جہاں اس کے بعد انہوں نے جلسہ گاہ کا رخ کیا۔حاضرین کی کثیر تعداد نے اس جلسے میں شرکت کی تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے اور دیگر اتحادیوں نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔
شہباز گل اور اعظم سواتی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خود پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور راولپنڈی جی ایچ کیو کے سامنے کچھ سوالات رکھ دیے۔کی اعظم سواتی کی کل کی تقریر کے بعد انہیں آج صبح ایف آئی اے نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔
عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ارباب اختیار سے کہنا تھا کہ تم لوگ خدا کو مانتے نہیں گیا تم لوگوں نے روز محشر اسے جواب نہیں دینا؟؟؟عمران خان نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور حکومت میں وہ ایک چیز میں فیل ہوئے ہیں وہ طاقتور کو قانون کے دائرے میں نہیں لا سکے اور انہیں اسی چیز کا افسوس ہے۔
خود پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میں نے اصلاحی اور پرویز الہی نے اپنی پوری کوشش کی ہے لیکن ایف آئی آر درج نہ ہونے دینا میں کون شامل ہے۔ان کا کہنا تھا جب وہ اچھی طرح جانتے ہیں ان پر حملہ کس نے کروایا تو یہ ان کا آئینی حق ہے کہ بطور پاکستانی شہری اپنے ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد کر سکیں۔