محمودہ بشیر خانم طویل عرصہ علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئیں۔۔۔
شوبزکی مشہور اور نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ محمود بشیر خانم طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔

بشریٰ انصاری جو کہ پاکستان میں سینئر اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں ۔انہوں نے پاکستان کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گلوکار مزاح نگار ڈرامہ نگار اور ایک سینئر اداکار کے طور پر اپنا آپ منوایا۔
ان کو انیس سو نواسی میں پاکستان میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ان کی والدہ کا نام محمودہ بشیر خانم تھا۔آج انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات سے آگاہ کیا کہ ان کی والدہ اس جہان فانی سے کوچ کر چکی ہیں انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان کی والدہ ان کی بہن سنبل جو کہ گزشتہ سال کرونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئی تھیں ان سے جا ملیں ہیں ان کا کہنا تھا اپنی ماں کو اس میں دیکھنا ان کے لیے انتہائی تکلیف کا باعث ہے لیکن ماں کا جانا ان کے لیے اور بھی زیادہ صدمے کا باعث ہے۔
بشری انصاری کا کہنا تھا ہم نے اپنی ماں کو کبھی نہیں بتایا کہ نبض اس دنیا سے جا چکی ہے ہم ہمیشہ ماں کو کہتے تھے کہ وہ سان فرانسیسکو میں رہتی ہے اور کرونا کی وجہ سے آج کل پرواز نہیں آرہی تو وہ اس لئے پاکستان نہیں آئی انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ وہ اکثر اوقات اپنی بہن سنبل کی آواز میں اپنی والدہ سے بات کرتی تھی تاکہ انہیں تسلی دی جا سکے۔
بشریٰ انصاری کی اپنی والدہ کے ساتھ چند یادگار تصاویر پیش خدمت ہیں ۔