Bride flees with cash and gold jewelry on wedding night in Jhelum #urduheadline

-

INDIA-MARRIAGE-RITUAL

فوٹو: اے ایف پی

جہلم ميں دلہن پہلی ہی رات گونگے بہرے دلہے سے نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئی۔

دلہے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دلہن نے نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کیا۔ انہوں نے الزام عائد کيا کہ گھر سے بھاگتے ہوئے دلہن 5 تولے سونا اور ایک لاکھ روپے بھی لے گئی۔

-

وليمہ جمعرات کو طے تھا جس ميں 500 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

-

لڑکے کی والدہ کے مطابق بیٹا بول سکتا ہے اور نہ سن سکتا ہے۔ چاہتی تھی ميں نہ ہوں تو اس کی کوئی ساتھی ہو، لڑکی والوں کو 4 لاکھ روپے بھی ديے تھے۔

بہن کا کہنا ہے کہ بھابی کو صوابی سے لائے تھے اور چاہتے تھے بھائی کا گھر آباد ہو جائے مگر گھر اجڑُ گيا۔ دلہن ساری جمع پونجی لے گئی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس کو قانونی کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔

#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں