ڈسکہ میں میاں بیوی کا بچوں سمیت پراسرار قتل #urduheadline

-

مقتول عدنان کو گولیوں سے اور بچوں اور خاتون کو آہنی راڈوں کے وار سے قتل کیا گیا، پولیس حکام۔  فوٹو: فائل

مقتول عدنان کو گولیوں سے اور بچوں اور خاتون کو آہنی راڈوں کے وار سے قتل کیا گیا، پولیس حکام۔ فوٹو: فائل

تھانہ موترہ کے گاوں کوٹلی کوکیاں میں میاں بیوی اور دو بچے قتل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکہ کے علاقے تھانہ موترہ کے گاؤں کوٹلی کوکیاں میں چار افراد کو قتل کردیا گیا،قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

پولیس حکام ڈسکہ کا کہنا ہے کہ مقتولین میں 35 سالہ عدنان، اس کی اہلیہ مشال جو حاملہ تھی، بیٹا عبدالہادی اور بیٹی ہانیہ شامل ہیں، عدنان کو گولیوں سے اور بچوں اور خاتون کو آہنی راڈوں کے وار سے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عدنان کا والد بشارت پر اسرار طور پرغائب ہے، اور تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ عدنان کا اپنے باپ سے  جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، جب کہ بشارت نے عدنان کی والدہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کر لی تھی۔

-


#urduheadline



.

-

-

اپنا تبصرہ بھیجیں