ویرات کوہلی پر امپائرز پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد ہو گیا #urduheadline

-

انھوں نے امپائر کال پر اعتراض کیا تھا۔ فوٹو: فائل

انھوں نے امپائر کال پر اعتراض کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پونے: بھارتی کپتان ویرات کوہلی خود تنقید کی زد میں آگئے۔

امپائرز سے شکوہ کرنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی خود تنقید کی زد میں آگئے، انھوں نے امپائر کال پر اعتراض کیا تھا۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہاکہ ویرات کوہلی دراصل یہ کہنا چاہتے ہیں کہ انگلش ٹیم نے پانچویں ٹی 20 میں فیلڈ امپائر نیتن مینن کو ’سافٹ سگنل‘ پر مجبور کیا، حقیقت تو یہ ہے کہ خود انگلینڈ سے پوری سیریز کے دوران کوہلی اپنے ہوم فیلڈ امپائرز پر دباؤ ڈالتے آئے ہیں، وہ جو کہتے اور کرتے ہیں اس کے بارے میں انھیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

-


#urduheadline



.

-

-

اپنا تبصرہ بھیجیں