قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایک معذور شخص کو بطور سفیر کیوں منتخب کیا؟

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایک معذور شخص کو بطور سفیر کیوں منتخب کیا؟ انہیں 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس نے مورگن فری مین کے ساتھ افتتاحی تقریب کی سرخی لگائی

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایک معذور شخص کو بطور سفیر کیوں منتخب کیا؟

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایک معذور شخص کو بطور سفیر کیوں منتخب کیا؟ انہیں 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس نے مورگن فری مین کے ساتھ افتتاحی تقریب کی سرخی لگائی۔
فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح کرنے والے غانم_المفتاح کون ہیں؟


غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے ۔۔
بچپن  میں ہی وہ  ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا۔
غنیم المفتاح ایک جڑواں بھائی ہے جو کاڈل ریگریشن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوا ہے، یہ ایک غیر معمولی عارضہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے کی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹروں کی طرف سے بچنے کے بہت کم امکانات کے پیش نظر، غنیم اپنے پندرہ سال سے زیادہ زندہ رہنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے سکولوں نے انکار کر دیا اور جس آخر سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے،
وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے ۔

غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور  غریسہ_آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔
غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم
"الغانم فاؤنڈیشن"
کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو ویل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔۔
وہ زمانہ طالب علمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے ۔۔ فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔۔

آج قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی "ورلڈکپ" کا افتتاح کر چکے ہیں ۔۔
جسے دنیا کے   500 بڑے چینلز پر دکھایا گیا اور تاریخ میں پہلی بار ناچ گانے کی بجائے قرآنی آیات کی تلاوت سے ورلڈکپ کا آغاذ کیا گیا۔۔ اس وقت جب یورپ کے اکثر لوگ
"ایل جی بی ٹی"
تحریک کی سرگرمیوں پر قطر میں پابندی عائد کیے جانے پر ان کے حقوق کی بات کی جارہی ہے،
وہیں قطر نے ایک معذور قاری سے افتتاح کروا کر دنیا بھر کے معذور افراد کے حوصلے بلند کر کے اپنی ترجیحات کی وضاحت کر دی .