Egypt: Judge fines himself after phone rings in court #urduheadline

-

فوٹو: الجزیرہ

مصری جج نے اپنے ہی خلاف فیصلہ سناتے ہوئے خود کو جرمانہ کی سزا سنادی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسوان میں قائم انتظامی عدالت کے جج نے خود کو 500 مصری پاونڈ جرمانہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے موبائل فون کی گھنٹی بج اٹھی جس کے نتیجے میں ان کی توجہ مقدمہ سے ہٹ گئی۔

جس پر جج نے خود کو اس کا قصور وار قرار دیتے ہوئے 500 پاونڈ کا جرمانہ کردیا۔

جسٹس محسن کلوب کے اس اقدام پر دوسرے جج صاحبان، وکلا اور عام شہری بھی حیران رہ گئے کہ ایک جج مقدمات میں سماعت میں اس حد تک سنجیدہ ہے کہ اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود ہی کو مستوجب سزا قرار دیتا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس کلوب دوسرے جج حضرات اور وکلا کو مقدمات کی سماعت کےدوران اپنے فون بند رکھنے کی تاکید کرتے رہےہیں۔


-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں