‘مریم نواز کی روانگی کیلئے جدہ ماڈل کو آزمانےکا فیصلہ’ – #urduheadline

-

جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صورتحال نےفضل ‏الرحمان کو قرنطینہ پرمجبورکردیا۔

میڈیا کو جاری بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ فضل الرحمان اورمریم نےچپ کاروزہ ‏ایسےہی نہیں رکھا، مریم نواز کی روانگی کیلئےجدہ ماڈل کو دوبارہ آزمانےکافیصلہ کیاگیا ہے۔

حافظ حسین نے کہا کہ اس بار رفیق حریری کی جگہ مضبوط کاروباری مہرہ استعمال کیا جائے گا، ‏پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنےکافیصلہ لندن پلان کاطےشدہ حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےاپنےمقدمات سےبچنےکیلئےجےیوآئی کواستعمال کیا، نوازشریف ‏نےبیماری کابہانہ بناکرلندن فرارکیلئےہمیں استعمال کیا، فضل الرحمان کوکہہ دیاتھاکرپشن کے ‏سانڈوں کی لڑائی میں نہ کودیں۔

گزشتہ روز بیان میں انہوں نے کہا کہ نمائشی صدر ہونے کی وجہ سے فضل الرحمان سے اختلاف کیا ‏تھا، نواز شریف نے اپنے معاملات سیدھا کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی تھی۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، ‏پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔

Comments

-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں