راوی اربن ریور پراجیکٹ:عدالتی احکامات نظرانداز،توہین عدالت کی درخواست دائر #urduheadline

-

Ravi River

فوٹو: آن لائن

راوی اربن ریور پراجیکٹ کیلئے زرعی اراضی واگزار نہ کرنے کےعدالتی احکامات نظرانداز کرنے پرپراجیکٹ کےایکوزیشن کنٹرولر اور دیگر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شیزارذکا ایڈووکیٹ نےدرخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود زرعی اراضی واگزار کرنےکاعمل شروع کردیا گیا۔عدالت نے زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے روکا تھا،عدالتی احکامات پرعمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔درخواست گزارنےاستدعا کی کہ عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تین ماہ قبل لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے جانے تک حکام کو راوی ریور اربن پراجیکٹ پر تعمیرات سے روک دیا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مکمل جائزے اور منظوری کے بعد راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے 4 دسمبر کو بتایا تھا کہ منصوبے پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی جانب سے کام شروع کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 18 دسمبر کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران منصوبے کیلئے 5 ارب روپے کے قرض کی منظوری دی تھی۔ یہ رقم زمین کی خریداری پر صرف ہونی ہے۔

پچیس مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نےراوی ریور اربن پراجیکٹ پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کردی تھی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کےلیے خود مختار ادارے سے کروانے کا حکم دیا ہے۔


-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں